بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

عنقریب ہم انہیں اپنی نشانیاں آفاق عالم میں بھی دکھائیں گے اور خود ان کی اپنی ذات میں بھی یہاں تک کہ ان پر کھل جائے کہ حق یہی ہے، کیا آپ کے رب کا ہر چیز سے واقف و آگاه ہونا کافی نہیں؟ ( قرآن 41:53)

RightfulReligion.comپر خوش آمدید!

یہ ویب سائٹ ان تمام انسانوں کے لیے ہے جو سچے مذہب کی تلاش میں کئی سالوں سے بھٹک رہے ہیں اور آج تک کوئی بھی شخص انہیں اپنے مذہب کی سچائی پر سو فیصد مطمئن نہ کرسکا۔ اگر آپ یقینی طور پر اطمینان قلب کے ساتھ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کونسا مذہب سو فیصد سچا ہے اور دین اسلام ہی کیوں؟ تو یہاں آپ مولانا ابرار عالم پاکستانی کے نیچر کے ذریعے تحقیق شدہ دلائل دریافت کریں گے، ان کے حیرت انگیز کارناموں کا مشاہدہ کریں گے نیز ان کے مضامین، ویڈیو لیکچرز اور دیگر معلومات سے فائدہ حاصل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ اگر آپ ان سے رابطہ کرنا چاہیں تو وہ بھی بہت آسان ہے اور آپ گھر بیٹھے ان سے مفت مشورہ /رہنمائی/روحانی علاج وغیرہ کے سلسلہ میں بھی رابطہ کرسکتے ہیں چاہے آپ دنیا کے کسی بھی ملک یا شہر یا کسی بھی مذہب یا رنگ و نسل سے تعلق رکھتے ہوں۔ تو شروع کرتے ہیں اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا خدا ہے۔


شہید مسلمانوں کی تروتازہ لاشیں

دنیا بھر میں لاکھوں سے زیادہ نیک مسلمانوں کی لاشیں ان کی قبروں میں اللہ کے حکم سے محفوظ اور تروتازہ حالت میں موجود ہیں۔ مولانا ابرار عالم نے اس حوالے سے پاکستان کے کئی شہروں کے مختلف قبرستانوں میں وزٹ کرکے گورکنوں سے ملاقات کی اور ان کا انٹرویو ریکارڈ کیا۔ اس کے علاوہ مختلف مسلمانوں کی تروتازہ لاشوں کے حوالے سے ان کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر شائع ہوئیں۔مختلف علمائے کرام اور لاکھوں لوگوں (مسلم و غیرمسلم) نے اپنی آنکھوں سے ان لاشوں کا مشاہدہ کیا ہے ۔یہ اسلام کی سچائی پر ناقابل شکست پریکٹیکل ثبوت ہے کیونکہ جھوٹےمذاہب کے جھوٹے خداؤں کے بس کی بات نہیں کہ وہ اپنے پیروکاروں کی لاشوں کو ان کی موت کے بعد زمین کے اوپر یا زمین کے اندر تروتازہ حالت میں باقی رکھ سکیں۔ غیرمسلم مذہبی پیشواوں نے مردے غیرمسلموں کی لاشوں پر کیمیکل لگاکر انہیں زندہ انسانوں جیسا بناکر تابوتوں میں سجارکھا ہے جس کے ذریعے سے وہ دنیا کے انسانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ ان کا یہ جھوٹ سوشل میڈیا پر ایکسپوز کیا جاچکا ہے۔ الحمدللہ


شاہ یقیق بابا کی روح

شہید سنی مسلم شاہ یقیق بابا کی روح پانچ سو سالوں سے پاکستان کے شہر ٹھٹھہ میں چوہڑ جمالی گاوں کے اندر اپنے مزار پر دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں لاعلاج مریضوں کے روحانی آپریشن اور علاج کررہی ہے۔

شاہ یقیق بابا کے حوالے سے پاکستان کے کئی میڈیا نیوز چینل والے اپنے پروگرام نشر کرچکے ہیں۔بی بی سی اردو نیوز نے اس حوالے سے آن لائن خبر شائع کی۔ روزنامہ امت اخبار والوں نے اپنی تحقیقات کی بنیاد پر گیارہ قسطیں شائع کیں۔ ہیں۔شاہ یقیق بابا کے مزار پر مولانا ابرار عالم نے بھی وزٹ کیا اور اپنا انٹرویو ریکارڈ کیا۔

تمام میڈیا رپورٹس، عینی شاہدین، مریضوں کے بیانات اور فراہم کردہ ریسرچ سے روح کا وجود ثابت ہوچکا ہے۔دنیا میں کسی ایک بھی کافر کی روح لاعلاج مریضوں کا روحانی علاج اور آپریشن نہیں کررہی۔ اس حوالے سے دنیا کے تمام ممالک کے تمام آفیشل نیوز چینل والے اور اخبارات والے خاموش ہیں۔

ثابت ہوا کہ غیرمسلموں کے جھوٹے خدا اپنے پیروکاروں کو ان کی موت کے بعد ایسی روحانی طاقتیں دینے سے عاجز ہیں اور چونکہ اللہ نے کافروں کی روحوں کو عذاب میں رکھا ہوا ہے اسی لیے وہ شاہ یقیق بابا کی روح کی طرح روحانی علاج اور آپریشن کرنے سے قاصر ہیں۔اللہ شدید العقاب


نیچر کے ذریعے اللہ کا وجود

اللہ کے وجود پر قابل مشاہدہ نشانیاں آسمان و زمین میں جگہ جگہ موجوود ہیں مگر اکثر لوگ ان نشانیوں سے غفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔ سٹیلائٹ ٹیکنالوجی کے باوجود اپنی عقل استعمال نہیں کررہے کہ درخت، جانور، پھل، سبزیاں، پہاڑ، درند، پرند، چرند، کیڑے مکوڑے، دریا، ریگستان ، صحرا وغیرہ اللہ کے نام کی گواہیاں کیوں دے رہے ہیں؟ نومولود بے بی اور کتے، بلی، گائے، شیر، مرغے مرغیاں بلند آواز میں اللہ کے نام کی تسبیح کیوں کرہے ہیں؟ ۔

یہ سب مخلوقات پریکٹیکل طور پر ثابت کرچکی ہیں کہ صرف اللہ ہی سچا خدا ہے۔ اللہ اکبر


مولانا ابرار عالم اور مشن غلبہ اسلام

مولانا ابرار عالم اکیسویں صدی کے ایک نایاب ریسرچ اسکالر، مصنف، روحانی ڈاکٹر، عالم دین، عملیات کے ماہر، عالمی امن کے داعی اور مذہبی اقوام متحدہ پاکستان کے چیئرمین ہیں۔ اردو، انگریزی اور عربی زبان میں مضامین لکھتے اور کلام کرسکتے اور دنیا کے تمام انسانوں کی بھلائی کے لیے کام کررہے ہیں۔

مولانا ابرار عالم نے دور جدید کے ممتاز عالم دین جناب مفتی تقی عثمانی صاحب نیز مفتی رفیع عثمانی اور مولانا سبحان محمود سے دینی تعلیم حاصل کی۔ تین اردو کتابوں (قرآن اور شیطان، احادیث اور شیطان، اسلام اور جادو ) کے مصنف ہیں۔


آن لائن روحانی علاج

مولانا ابرار عالم نے ہاجرہ روحانی علاج سینٹر کے نام سے آن لائن روحانی علاج خدمات کے حوالے سے ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ مولانا ابرار عالم اپنے صدقہ خیرات، قرآنی آیات، اسلامی وظائف اور دعاوں کے ذریعے لاعلاج مریضوں کا روحانی علاج کرتے ہیں اور  اللہ کے حکم سے لاعلاج مریضوں کو شفا ملنا شروع ہوجاتی ہے۔

مولانا ابرار عالم شریر جنات، کالے جادو اور جادوئی اثرات ختم کرنے کے ماہر بھی ہیں اور  لوگوں کو ان کے ذہنی، جسمانی، نفسیاتی، روحانی، شرعی اور دیگر مسائل پر رہنمائی بھی فراہم کرتے ہیں۔ وہ اپنا سارا کام گھر بیٹھے کرتے ہیں لہذا مریضوں کو ان سے ملاقات کرنے کی کوئی ضرورت ہے۔

آپ دنیا میں جہاں بھی ہوں، مولانا ابرار عالم سے واٹس ایپ یا فون کال کے ذریعے فوری اور آسانی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔


اسلامی روحانی پراڈکٹس

مولانا ابرار عالم کی تیار کردہ اسلامی روحانی پراڈکٹس کے ذریعے آپ جادوئی اثرات، درد، تکلیف، نزلہ، کھانسی، زکام، لاعلاج بیماریاں وغیرہ ختم کرسکتے ہیں۔ کوشش کرنا آپ کا کام ہے، شفا صرف اللہ دیتا ہے۔


عالمی امن فارمولا

مولانا ابرار عالم کے "World Peace Formula" کے ذریعے آپ دنیا بھر میں امن قائم کرسکتے ہیں۔ غریبوں، بیواوں، یتیموں، مسکینوں، مسافروں، وغیرہ کی مدد کرسکتے ہیں۔ جرائم کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ جھوٹے خداوں کے نام پر جاری مذہبی جنگوں کو روک سکتے ہیں اور اس دنیا کو دوبارہ سے جنت بنانے کے لیے عملی طور پر کام کرسکتے ہیں۔

اگر آپ کو یہ سب کرنے میں مشکل اور دشواری کا سامنا کرنا پڑے تو آپ اس کارنامے کے لیے مولانا ابرار عالم کی خدمات بھی حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ انہیں اس حوالے سے شعور حاصل ہے کہ یہ کام کس طرح آسانی سے بغیر جنگ اور بغیر گالی گلوچ کے سرانجام دیا جاسکتا ہے۔


مضامین، ویڈیوز، اور سوشل میڈیا کے ذریعے رہنمائی

مولانا ابرار عالم کے انگریزی بلاگ، اردو بلاگ، انگریزی ویڈیو لیکچرز، اردو ویڈیو لیکچرز نیز سوشل میڈیا اکاونٹس (فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام، ٹک ٹاک) کے ذریعے آپ ان کو فالو کرسکتے ہیں اور ان کے فری مواد سے فائدے حاصل کرسکتے ہیں۔


غلبہ اسلام میں شامل ہوں

اگر آپ غلبہ اسلام کے لیے عملی طور پر گھر بیٹھے یا سوشل ورک میں کچھ کرنا چاہتے ہیں تو آپ یہ کام کرسکتے ہیں۔


ویب سائٹ کا مقصد: نیچر کے ذریعے سچا مذہب

رائٹ فل ریلیجن ڈاٹ کام کا بنیادی مقصد ایسے ناقابل شکست پریکٹیکل ثبوتوں کو پیش کرنا ہے جو جھوٹے خداؤں کے بس میں نہیں۔ کوئی جھوٹا خدا نہ تو لاشوں کو تروتازہ رکھ سکتا ہے، نہ روحوں کو طاقت دے سکتا ہے، نہ مردے زندہ کرسکتا ہے ، اور نہ ہی نیچرکو کنٹرول کر سکتا ہے۔ یہ وقت ہے کہ اب آپ سچ کو جانیں اور اپنے دل کو اسلام کی روشنی سے بھر لیں اللہ کے حکم سے۔

کیا آپ دین اسلام قبول کرنے کے لیے تیار ہیں؟

اگر ہاں، تو اس ویڈیو کو سنیں اور گھر بیٹھے آسانی سے دین اسلام قبول کریں۔

 

یہ حق تمھارے رب کی طرف سے ہے، پھر جو چاہے سو ایمان لے آئے اور جو چاہے سو کفر کرے۔ بے شک ہم نے ظالموں کے لیے ایک آگ تیار کر رکھی ہے، جس کی قناتوں نے انھیں گھیر رکھا ہے اور اگر وہ پانی مانگیں گے تو انھیں پگھلے ہوئے تانبے جیسا پانی دیا جائے گا، جو چہروں کو بھون ڈالے گا، برا مشروب ہے اور بری آرام گاہ ہے۔

قرآن (18:29)