لاعلاج مریض خواہ مسلم ہوں یا غیرمسلم پاکستان بھر سے اور بیرون ممالک سے یہاں آکر علاج کے لیے قیام کرتے ہیں۔
شاہ عقیق بابا کی روح بذریعہ خواب علاج کرتی ہے۔ خواب میں دی گئی بشارت پر عمل کرنا ضروری ہوتا ہے۔
بعض مریضوں کو شاہ عقیق بابا بذریعہ خواب اپنے مزار پر بلاتے ہیں جبکہ بیرون ممالک مقیم بعض لاعلاج مریض بغیر بلائے بھی ٹھیک کیے ہیں لیکن یہ اللہ کی مشیت پر ہوتا ہے اور عام قانون یہی ہے کہ مریض مزار پر جائے۔