If you are in doubt about what We have revealed to Our servant, then bring a Sūrah similar to this, and do call your supporters other than Allah, if you are true. But if you do not - and you will never be able to - then guard yourselves against the Fire, the fuel of which will be men and stones. It has been prepared for disbelievers.
اور اگر تم اس کے بارے میں شک میں مبتلا ہو جو ہم نے اپنے بندے پر نازل کیا ہے تو اس جیسی کوئی ایک سورت ہی بنا لاؤ، اوراللہ کے سوا اپنے حمائتیوں کو بلا لو اگر تم سچے ہو۔ پھر اگر تم ایسا نہ کر سکو اور ہرگز نہ کر سکو گے تو اس آگ سے بچو جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں، جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔
And this Qur’ān is not such as could have been made up by someone without (having been revealed by) Allah, but it is a confirmation of that (discourse) which had been (revealed) before it, and an elaboration of what is prescribed. There is no doubt in it. It is from the Lord of all the worlds. Or, do they say that he has made it up? Say, “Then, bring a Sūrah like this, and call whomsoever you can beside Allah, if you are true.”
یہ قرآن ایسا نہیں ہے کہ اسے اللہ کے بغیر گھڑ لیا گیا ہو لیکن ان کی تصدیق ہے جو اس سے پہلے ہیں اور جو کچھ لکھا ہے اس کی تفصیل ہے، اس میں ذرا بھی شک نہیں تمام جہانوں کے رب کی طرف سے ہے۔ کیا وہ کہتے ہیں کہ اسے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خود گھڑ لیا ہے، آپ فرما دیجئے: پھر تم اس کی مثل کوئی سورت لے آؤ اللہ کے سوا جنہیں تم بلاسکتے ہو بلا لو اگر تم سچے ہو۔
So, (O prophet,) even if you are in doubt about what We have sent down to you, ask those who read the Book (revealed) before you. Surely, truth has come to you from your Lord, so never be among those who are suspicious.
اگر تو اس کے بارے میں ذرا بھی شک میں مبتلا ہے جو ہم نے تیری طرف اتاری ہے تو ان لوگوں سے دریافت کرلے جو تجھ سے پہلے کتاب پڑھ رہے ہیں۔ بیشک تیری طرف تیرے رب کی جانب سے حق آگیا ہے، سو تُو شک کرنے والوں میں سے ہرگز نہ ہوجانا۔
We, Ourselves, have sent down the Dhikr (the Qur’ān), and We are there to protect it.
بیشک یہ ذکرِ عظیم ہم نے ہی اتارا ہے اور یقیناً ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے۔
Do not say of those who are slain in the way of Allah that they are dead. Instead, they are alive, but you do not perceive.
اور جو لوگ اﷲ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مت کہا کرو کہ یہ مُردہ ہیں، بلکہ زندہ ہیں لیکن تمہیں شعور نہیں۔
Never take those killed in the way of Allah as dead. Rather, they are alive with their Lord, well-provided, happy with what Allah has given them of His grace; and they feel pleased with the good news, about those left behind them who could not join them, that there shall be no fear for them nor shall they grieve. They feel pleased with blessing from Allah, and grace, and with the fact that Allah would not let the reward of the believers be lost.
اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کئے جائیں انہیں ہرگز مردہ خیال نہ کرنا، بلکہ وہ اپنے ربّ کے حضور زندہ ہیں انہیں رزق دیا جاتا ہے۔ وہ ان پر فرحاں و شاداں رہتے ہیں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے عطا فرما رکھی ہیں اور اپنے ان پچھلوں سے بھی جو ان سے نہیں مل سکے خوش ہوتے ہیں کہ ان پر بھی نہ کوئی خوف ہو گا اور نہ وہ رنجیدہ ہوں گے۔ وہ اللہ کی نعمت اور فضل سے مسرور رہتے ہیں اور اس پر کہ اللہ ایمان والوں کا اجر ضائع نہیں فرماتا۔
If their aversion is too hard on you, then seek, if you can, a tunnel into the earth or a ladder unto the sky in order to bring them a sign. Had Allah so willed, He would have brought all of them to the right path. So, never be one of the ignorant.
اور اگر ان کی روگردانی تم پر شاق گزرتی ہے تو اگر طاقت ہو تو زمین میں کوئی سرنگ ڈھونڈ نکالو یا آسمان میں سیڑھی پھر ان کے پاس کوئی معجزہ لاؤ۔ اور اگر خدا چاہتا تو سب کو ہدایت پر جمع کردیتا پس تم ہرگز نادانوں میں نہ ہونا۔
So, today, We shall save your body, so that you may become a sign for those after you. And many of the people are heedless of Our signs.
سو آج ہم تیرے جسم کو بچالیں گے تاکہ تو اپنے بعد والوں کے لئے نشان ہوسکے اور بیشک اکثر لوگ ہماری نشانیوں سے غافل ہیں۔
Are they, then, seeking a religion other than that of Allah, while to Him alone submit all those in the heavens and the earth, willingly or unwilling, and to Him they shall be returned?
کیا یہ اﷲ کے دین کے سوا کوئی اور دین چاہتے ہیں؟
Truly, the (recognized) religion in the sight of Allah is Islām.
بیشک دین اﷲ کے نزدیک اسلام ہی ہے۔
Today, I have perfected your religion for you, and have completed My blessing upon you, and chosen Islam as Dīn (religion and a way of life) for you.
آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کر لیا۔
Indeed, those who disbelieved and died while they were disbelievers, upon them is the curse of Allah, and of angels, and of all human beings together, in a way that they will remain in it forever. Neither the punishment will be lightened for them, nor will they be given respite.
بیشک جنہوں نے کفر کیا اور اس حال میں مرے کہ وہ کافر ہی تھے ان پر اﷲ کی اور فرشتوں کی اور سب لوگوں کی لعنت ہے وہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے، ان پر سے عذاب ہلکا نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی۔
Those who disbelieve and die as disbelievers, even an Earth-full of gold shall never be accepted from any of them, even if one were to offer it as ransom. They are the ones for whom there is a painful punishment, and for them there are no helpers.
بیشک جو لوگ کافر ہوئے اور حالتِ کفر میں ہی مر گئے سو ان میں سے کوئی شخص اگر زمین بھر سونا بھی معاوضہ میں دینا چاہے تو اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، انہی لوگوں کے لئے دردناک عذاب ہے اور ان کا کوئی مددگار نہیں ہو سکے گا۔
Whoever seeks a faith other than Islam, it will never be accepted from him, and he, in the Hereafter, will be among the losers.
اور جو کوئی اسلام کے سوا کسی اور دین کو چاہے گا تو وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، اور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا۔
He is the One who has sent down His Messenger with guidance and the Faith of Truth, so that He makes it prevail over every faith, no matter how the Mushriks may hate it.
وہی ہے جس نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہدایت اور دینِ حق کے ساتھ بھیجا تاکہ اس کو ہر دین پر غالب کر دے اگرچہ مشرکین کو برا لگے۔
He is the One who has sent His Messenger with Guidance and the religion of truth, so that He makes it prevail over all religions. And enough is Allah for being a witness (to His promise).
وہی ہے جس نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہدایت اور دینِ حق عطا فرما کر بھیجا تاکہ اسے تمام ادیان پر غالب کر دے، اور ﷲ ہی گواہ کافی ہے۔
He is the One who has sent His Messenger with guidance and the religion of truth, so that He makes it prevail over all religions, even though the mushriks (those who ascribe partners to Allah) dislike (it).
وہی ہے جس نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہدایت اور دینِ حق دے کر بھیجا تاکہ اسے سب ادیان پر غالب و سربلند کردے خواہ مشرک کتنا ہی ناپسند کریں۔
So, the response of his (Ibrāhīm) people was none but that they said, “Kill him” or “Burn him”. So Allah saved him from the fire. Surely in this there are signs for a people who believe.
سو قومِ ابراہیم کا جواب اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ وہ کہنے لگے: تم اسے قتل کر ڈالو یا اسے جلا دو، پھر اللہ نے اسے آگ سے نجات بخشی، بیشک اس میں ان لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو ایمان لائے ہیں۔
We will show them Our signs in the universe and within their own beings until it will become manifest to them that it is the truth. Is it not enough about your Lord that He is witness to everything?
ہم عنقریب انہیں اپنی نشانیاں اَطرافِ عالم میں اور خود اُن کی ذاتوں میں دِکھا دیں گے یہاں تک کہ اُن پر ظاہر ہو جائے گا کہ وہی حق ہے۔ کیا آپ کا رب کافی نہیں ہے کہ وہی ہر چیز پر گواہ ہے؟
Yet whenever a sign from the signs of their Lord comes to them, they do nothing but turn away from it.
اور ان کے رب کی نشانیوں میں سے ان کے پاس کوئی نشانی نہیں آتی مگر وہ اس سے روگردانی کرتے ہیں۔
Surely We have created for Hell a lot of people from among Jinn and mankind. They have hearts wherewith they do not understand, eyes wherewith they do not see, and ears wherewith they do not hear. They are like cattle. Rather, they are much more astray. They are the heedless.
اور بیشک ہم نے جہنم کے لئے جِنّوں اور انسانوں میں سے بہت سے کو پیدا فرمایا وہ دل رکھتے ہیں وہ ان سے سمجھ نہیں سکتے اور وہ آنکھیں رکھتے ہیں وہ ان سے دیکھ نہیں سکتے اور وہ کان رکھتے ہیں وہ ان سے سن نہیں سکتے، وہ لوگ چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ زیادہ گمراہ، وہی لوگ ہی غافل ہیں۔
Who is more unjust than the one who was reminded through the signs of his Lord, but he turned away from them, and forgot what his own hands sent ahead. Indeed We have put covers on their hearts that bar them from understanding it, and (We have created) deafness in their ears. And if you call them to guidance, even then they will never adopt the right path.
اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جسے اس کے رب کی نشانیاں یاد دلائی گئیں تو اس نے ان سے رُوگردانی کی اور ان کو بھول گیا جو اس کے ہاتھ آگے بھیج چکے تھے، بیشک ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیئے ہیں کہ وہ اس حق کو سمجھ سکیں اور ان کے کانوں میں بوجھ پیدا کر دیا ہے، اور اگر آپ انہیں ہدایت کی طرف بلائیں تو وہ کبھی بھی قطعًا ہدایت نہیں پائیں گے۔
It is not (possible) for any one that he believes except with the will of Allah. And He makes filth settle on those who do not understand. Say, “Look at what is there in the heavens and the earth.” But, signs and warnings do not suffice a people who do not believe.
اور کسی شخص کو قدرت نہیں کہ وہ بغیر اِذنِ الٰہی کے ایمان لے آئے۔ وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جوعقل سے کام نہیں لیتے۔ فرما دیجئے: تم لوگ دیکھو تو آسمانوں اور زمین میں قدرتِ الٰہیہ کی کیا کیا نشانیاں ہیں اورنشانیاں اور ڈرانے والے ایسے لوگوں کو فائدہ نہیں پہنچا سکتے جو ایمان لانا ہی نہیں چاہتے۔