(+0092) 3116622218   
RightfulReligion

سچا دین

شیخ محمد ایوب طاہر کردی رحمتہ اللہ علیہ کاپاﺅں قبر سے باہر (مفتی اشرف قادری)

ویڈیو میں مقرر جناب مفتی اشرف قادری صاحب ہیں جن کا تعلق گجرات سے ہے۔مولاناعبدالرحمان نعیمی صاحب اور ڈاکٹر فرید الدین عطار قادری نے دمشق میں خود اپنی آنکھوں سے بابا شیخ محمد ایوب طاہر کردی رحمتہ اللہ علیہ کے پاؤں کی زیارت حاصل کی اور عینی شاہدین ہیں۔

مولانا عبدالرحمان نعیمی صاحب پاکستان کے مفتی اشرف القادری گجرات کے شاگرد ہیں جبکہ ڈاکٹر فرید الدین قادری اکیسوی صدی کی مشہوربین الاقوامی شخصیت ڈاکٹر طاہر القادری کے والد گرامی ہیں ۔

ڈاکٹر فریدالدین قادری نے زندگی کے آخر میں 1966-1967میں دو سفر کئے اور اپنی کتاب ’سفرنامہ ‘میں ان کی تفصیلات بیان کی ہیں ۔یہ کتاب فروری 1993میں ادارہ منہاج القران کے تحت شائع ہوئی۔ صفحہ نمبر54پر موصوف لکھتے ہیں کہ:
اسی جبل قاسیون کے دامن میں ایک محلہ’اکراد ایوبیہ‘ کے نام سے موسوم ہے۔یہیں ایک باغیچہ میں کمرے کے اندر’شیخ محمد ایوب کردی‘ کا مزار ہے۔آپ اجلہ کاملین سے تھے۔

ہماری تحقیقات کے مطابق محلہ اکراد ایوبیہ کا نام اس وقت ’رکن الدین ‘ہے ۔ماضی میں اسے ’حی الکراد ‘کے نام سے جانا جاتا تھا۔یہ جبل قاسیون کے دامن میں واقع ہے اور اسی علاقے میں شیخ اکبر محی الدین ابن عربی کا مزار اور جامع مسجد ہے۔شیخ ایوب کردی کا مزار ان کے بالکل قریب میں موجود ہے۔آپ جبل قاسیون ،رکن الدین کا علاقہ اور جامع شیخ اکبر گوگل میپ کے ذریعے بھی دیکھ سکتے ہیں۔


اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں:

Shah Yaqeeq Baba