سچا دین
یہ مضمون انگریزی زبان میں بھی موجود ہے۔

اقوام متحدہ کو چاہئے کہ تمام مذاہب کے تمام مشہور مذہبی رہنماؤں کو جمع کرے

تحریر: مولانا ابرار عالم (July 22, 2012)

(اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کیلئے ایک تحریر)

میرے محترم انسانوں اور اسلامی بھائیوں اور بہنوں!

سب سے پہلے میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے اس کائنات کو تخلیق کیا اور صدیوں سے زمین کے اندر تروتازہ حالت میں تازہ خون سمیت لاکھوں شہدائے اسلام اور دیگر سچے مسلمانوں کی نعشوں کو بغیر کسی کیمیکل کے استعمال کے محفوظ رکھا۔دوسری بات یہ کہ میں اپنے بارے میں کچھ بتانا چاہتا ہوں اور اسکے بعد میں اپنی درخواست پیش کروں گا۔

میں صرف ایک مسلمان اور روحانی ڈاکٹر ہوں۔میری کوئی سیاسی اور مذہبی جماعت نہیں ہے اور نہ ہی میرا کسی مذہبی یا سیاسی جماعت سے کوئی تعلق ہے۔میں تمام انسانوں سے محبت رکھتاہوں خواہ وہ مسلمان ہوں یا غیرمسلم ۔میں کسی بھی مذہبی جماعت، کسی بھی سیاسی جماعت،کسی بھی ملک،کسی بھی حکومت،کسی بھی فوج، کسی بھی مذہب کا دشمن نہیں ہوں اور نہ ہی کسی زبان یا قوم کے خلاف ہوں۔میرا مقصد صرف تمام انسانوں کو موجودہ پریشانیوں اور مسائل سے نجات دلانا ہے جیسا کہ غربت ، جہالت، بدامنی ،دہشت گردی اورایٹمی جنگیں۔میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ تمام انسان مرنے کے بعد جنت میں داخل ہوسکیں کیونکہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ تمام انسان ایک ماں باپ یعنی حضرت آدم و حوا علیہم السلام کی اولاد ہیں۔

میری تحقیق یہ ہے کہ اس وقت صرف ایک ہی مذہب سچا ہے اور تمام مذاہب سچے نہیں ہیں جیسا کہ تمام مذاہب کے پیشوا بھی یہی کہتے ہیں۔اس لئے میری آپ سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی دنیا کے تمام ممالک کے نام ایک حکم نامہ جاری کیجئے کہ وہ تمام مذاہب کے تمام مشہورمذہبی پیشواؤں کو جمع کرکے اقوام متحدہ بھیجیں اور ان سب پیشواؤں کو حکم دیا جائے کہ وہ موجودہ تمام مذاہب میں سے ایک سچے مذہب کو تلاش کریں یا پھر کچھ ایسے لوگوں کو تلاش کرکے لائیں جو اپنے جسم پر کیمیکل استعمال کئے بغیر آگ میں بھی داخل ہوجائیں تو ہرگز نہ جل سکیں۔ یہ سچے مذہب کا واضح ثبوت ہوگا کیونکہ غلط مذہب کے پیروکارلازمی آگ میں جل جائیں گے۔ اس طریقے سے ہم سب انسان اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں گے کہ کونسا مذہب خالق کائنات کے نزدیک سچا ہے اور کونسا مذہب منسوخ اور باطل ہے۔

اگر مذہبی پیشواتمام مذاہب میں سے سچے مذہب کو تلاش نہ کرسکیں یا پھرجس مذہب میں کوئی بھی پیروکار ایسا نہ ملے جو آگ میں نہ جل سکے تو یقین کرلیں کہ وہ مذہب صحیح نہیں ہے اور خالق کائنات ان سے ناراض ہے کیونکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ سچے مذہب میں لازمی کچھ پیروکار ایسے ہونے چاہئیں جو آگ میں نہ جل سکیں اور یہی اس بات کا ثبوت ہوگاکہ آگ کا خالق یعنی خالق کائنات اس مذہب سے خوش ہے۔

صحیح مذہب کو چیک کرنے کیلئے جو طریقہ میں نے بتا یا ہے، کوئی شک نہیں کہ سچا مذہب صرف دین اسلام ہے کیونکہ ایسے بہت سے مسلمان ہیں جو اپنے جسم پر بغیرکیمیکل استعمال کئے آگ میں داخل ہوسکتے ہیں اور آگ انہیں جلا نہیں سکتی۔

میرے انسانی بھائیوں اور بہنوں! جو میں نے بیان کیا ہے وہ بہت اہم ہے کیونکہ سات مشہور مذاہب میں سے چھ مذاہب کے پیروکار مکمل تاریکی اور دھوکے میں ہیں۔مرنے کے بعد انکی زندگی ناکام ہوجائے گی اور اس وقت دنیا کے انسانوں کی اکثریت غربت،جہالت اور جنگی حالت میں مبتلا ہے۔ موجودہ مذاہب میں سے سچے مذہب کو اختیار کئے بغیرہم اس دنیا میں اور مرنے کے بعد کامیاب نہیں ہوں گے۔

اس لئے میں گزارش کرتا ہوں کہ برائے مہربانی میری نصیحت کے مطابق عمل کریں ورنہ دنیا کے انسان تاریکی اور اندھیرے سے باہر نہیں نکل سکیں گے اور مذہبی پیشوا نسانوں کو گمراہ کرتے رہیں گے۔اس لئے برائے مہربانی دنیا کے تمام ممالک کے نام ایک حکم نامہ جاری کیا جائے کہ وہ اپنے تمام مشہور مذہبی پیشواؤں کو اقوام متحدہ بھیجیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ کھلے دل و دماغ سے سوچیں گے ورنہ اسکے علاوہ اس دنیا کو جنت نما بنانے کا کوئی اور طریقہ نہیں ہے اور نہ ہی ایسا کوئی اورطریقہ ہے کہ دنیا کے انسان جنت میں جانے کے قابل ہوسکیں۔


اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں:

تلاش کریں

Natural, Neutral and Irrefutable Proofs on Truth of Islam
کتاب ڈاون لوڈ کریں

Shah Yaqeeq Baba