(+0092) 3116622218   
RightfulReligion

سچا دین
یہ مضمون انگریزی زبان میں بھی موجود ہے۔

میں کیوں مسلمان ہوں؟

تحریر: مولانا ابرار عالم (April 18, 2019)

میں دنیا کے تمام مذاہب کے عقائد، اعمال، کلچر اور تفصیلات میں نہیں جاتا کیونکہ ان سب میں بہت زیادہ اختلافات ہیں اور میرے پاس ان سب کی تفصیلات میں جانے کا وقت نہیں۔

لہذا میں پریکٹیکل ثبوت کی روشنی میں ہر مذہب کی پیروی کے مرنے کے بعد اچھے نتائج کو دیکھتا ہوں۔

صرف دین اسلام ہی اپنے سچے پیروکاروں کو موت کے بعد اچھے نتائج، طاقت اور جنتی فائدے دیتا ہے۔

اس کا ایک عملی ثبوت تو یہ ہے کہ سچے مسلمانوں (انبیائے کرام، شہدائے اسلام اور صوفیائے کرام وغیرہ) کے اجسام فطری حالت میں موت کے بعد سڑتے گلتے نہیں۔

دوسرا ثبوت یہ ہے کہ ان کی روحیں بھی موت کے بعد کام کرتی ہیں۔

مثال کے طور پر ایک سنی شہید مسلم  "شاہ یقیق بابا المعروف روحانی سرجن" لا علاج مریضوں کا علاج اور آپریشن کر رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ بی بی سی اردو نیوز، سماء نیوز، جیو نیوز، ایکسپریس نیوز، سی این بی سی نیوز، دھرتی ٹی وی، روزنامہ امت کراچی وغیرہ نے اس بارے میں رپورٹس شائع کی ہیں  اور بہت سے  پروگرام نشر کیے ہیں۔

آپ شاہ یقیق بابا کے بارے میں گوگل اور یو ٹیوب پر تلاش کرکے بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

ایڈریس اور گوگل کا نقشہ:
چوہڑ جمالی گاؤں، ضلع ٹھٹھہ، صوبہ سندھ، پاکستان
گوگل میپ کا لنک:
https://goo.gl/maps/9LJD3zK5uNdZwMg58

لہذا میں مسلمان ہوں اور غیر مسلم (یعنی ملحد، ہندو، بدھست، یہودی، عیسائی، سکھ، پارسی، آتش پرست، شیعہ، قادیانی وغیرہ) نہیں کیونکہ فطری حالت میں ان سب کی لاشیں سڑگل جاتی ہیں اور موت کے بعد ان کی روحوں کے پاس بھی کوئی طاقت نہیں۔

اس کا  ثبوت یہ ہے کہ موت کے بعد کسی بھی غیر مسلم کی روح لا علاج مریضوں کا علاج اور آپریشن نہیں کر سکتی اور اسی لیے آپ کسی بھی مردہ غیر مسلم کے بارے میں مقامی اور انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس نہیں دیکھیں گے۔


اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں:

Shah Yaqeeq Baba