Human Helping Center
سچا دین
یہ مضمون انگریزی زبان میں بھی موجود ہے۔

اللہ اور تصوراتی خداوں کے درمیان ایک واضح فرق

تحریر: محمد نوح (April 11, 2019)

اس بات کو دنیا کے انسان یقینی وعملی طریقے سے کس طرح جان سکتے ہیں کہ دین اسلام کا خدا اصلی ہے اور دیگر تمام مذاہب کے خدا تصوراتی و باطل ہیں؟

وہ ایسے کہ جب دنیا کے انسان مذہبی پیروکاروں کی موت کے نتائج پر تحقیقات کریں گے تو ان پر یہ انکشاف ہوگا کہ اللہ ہی تمام مذاہب کے تمام پیروکاروں کی زندگی اور موت کو کنٹرول کررہا ہے۔

وہی  انسانی مداخلت کے بغیر بنا کیمیکل استعمال ہوئے   تمام غیر مسلموں کی اور برے مسلمانوں کی لاشیں  سڑاتا گلاتا ہے جبکہ نیک مسلمانوں کی لاشیں  تروتازہ حالت میں محفوظ رکھتا ہے۔

اسی نے ایک شہید مسلم شاہ عقیق کی روح کو یہ طاقت اور اختیار دیا ہے کہ وہ دنیا میں لاعلاج مریضوں کا علاج و آپریشن کررہی ہے۔ اس روح کے بارے میں  گوگل پر  "روحانی سرجن" لکھ کر   پاکستانی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا رپورٹس ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔

نیز  "شاہ یقیق بابا بی بی سی اردو" خبر بھی دیکھی جاستکی ہے۔

یہ عملی نتائج بتاتے ہیں کہ صرف دین اسلام کا خدا ہی کائنات کو کنٹرول کرتا ہے کیونکہ صرف  اسی نے نیک مسلمانوں کے لئے موت کے بعد قدرتی قوانین بدل کر دکھائے ہیں جبکہ کسی بھی  غیر مسلم کے خدا نے اپنے کسی بھی مردہ پیروکار کے لیے قوانین فطرت تبدیل نہ کیے۔

مردہ غیر مسلم نہ تو جسمانی طاقت رکھتے ہیں اور نہ ہی روحانی طاقت۔یہاں تک کہ برے مسلمان بھی مرنے کے بعد اس جسمانی و روحانی طاقت سے محروم ہیں کیونکہ وہ ذندگی میں اللہ کے نافرمان رہے۔

یہ عملی طور پر ثابت ہو چکا  کہ تمام غیر مسلم تصوراتی خداؤں کے پیروکار ہیں۔

آخر کیوں تمام مردہ غیر مسلم جسمانی و روحانی طاقت سے محروم ہیں اگر انہوں نے اپنی زندگی میں اپنے دعوی کے مطابق سچے خدا کی پیروی کی تھی؟

مذہبی کتابوں کی خاک چھانے بغیر تلاش حق کے متلاشی انسان کے لیے  اس سے بڑھ کر اور کس ثبوت کی ضرورت ہے ایک سچے خدا کو تلاش کرنے کے لیے؟


اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں:

Shah Yaqeeq Baba