Human Helping Center
سچا دین
یہ مضمون انگریزی زبان میں بھی موجود ہے۔

مومنوں اورکافروں کی لاشوں میں فرق

تحریر: محمد نوح (March 04, 2014)

یہ ایک ناقابل شکست حقیقت ہے جسے دنیا کا کوئی بھی غیرمسلم غلط ثابت نہیں کرسکتا۔اگر دنیا کے پانچ ارب غیر مسلموں یا ملحد وں میں سے کوئی بھی میری اس تحقیق کو غلط ثابت کردے تو میں دین اسلام چھوڑ دوں گااور اسے دس ہزار ڈالرز بطور انعام دوں گا۔ سب کو قیامت تک کیلئے کھلا چیلنج ہے۔

بہت سے لوگ انٹرنیٹ پرچند مضامین پڑھ کر سمجھتے ہیں کہ جس طرح کا دعوی ہم کررہے ہیں ویسا ہی دعوی کچھ اور مذاہب مثلاً عیسائی ، بدھسٹ وغیرہ نے بھی کیا ہے اس لئے یہ کوئی معجزہ یا خدائی عمل نہیں۔ایسے تمام لوگوں کیلئے مندرجہ ذیل وضاحت پیش خدمت ہے۔

کافروں کی تازہ دکھائی جانے والی لاشوں کی حقیقت یہ ہے کہ:

۱) ان کی لاشیں زندہ انسان کی طرح نرم نہیں ہیں
۲) ان کی لاشیں زندہ انسا ن کی طرح تروتازہ نہیں ہیں
۳) ان کی لاشوں میں تازہ خون نہیں ہے
۴) ان کی لاشوں پرکسی نہ کسی قسم کا کیمیکل استعمال کیا گیا ہے
۵) ان کی لاشوں کو تروتازہ دکھانے کیلئے انسانی کوشش کا عمل دخل ہے

جب کہ شہدائے اسلام ، اولیائے کرام اور سچے مومنوں اور مومنات کی تازہ خون سمیت تروتازہ رہنے والی نعشوں میں یہ فرق ہے کہ:

۱) ان کی نعشیں زندہ انسان کی طرح نرم و ملائم ہیں
۲) ان کی نعشیں زندہ انسا ن کی طرح تروتازہ ہیں
۳) ان کی نعشوں میں تازہ خون موجود ہے
۴) ان کی نعشوں پرکوئی بھی کیمیکل استعمال نہیں ہوا
۵) ان کی نعشوں کو تازہ خون سمیت تروتازہ رکھنا اللہ کی طاقت ہے

 اس بات پر ثبوت، شواہد، ویڈیوز اور تحقیقات ہماری ویب سائٹ پرموجود ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ دین اسلام کے عقائد و اعمال سچے ہیں اور دیگر تمام ادیان و مذاہب ، عقائد اور طرز زندگی غلط ہیں۔

لہذا آپ اگر غیر مسلم ہیں تواس غیر جانبداراورفطری دلیل کو تسلیم کریں اور دین اسلام میں داخل ہوں۔ اگر اس پر شک ہے تو خودتحقیقات کرلیجئے ورنہ اسے اپنے دلائل و ثبوت سے غلط ثابت کردیجئے اور مجھ سے دس ہزار ڈالرزبطور انعام وصول کرلیجئے۔


اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں:

Shah Yaqeeq Baba