سچا دین
یہ مضمون انگریزی زبان میں بھی موجود ہے۔

دنیا کے تمام غیر مسلموں کو آگ میں نہ جلنے کا چیلنج

تحریر: مولانا ابرار عالم (July 22, 2012)

اللہ کے فضل و کرم سے میں دنیا کے غیر مسلم عیسائی، یہودی، ہندو، بدھ مت، سکھ ،پارسی اور دیگر ادیان و مذاہب کے ماننے والے تمام پیشواؤں اوران کے تمام پیروکاروں کو یہ چیلنج کرتا ہوں کہ اگر انہیں اپنے مذہب کی سچائی پر سو فیصد یقین ہے اور انکا دعوی ہے کہ صرف ان کا مذہب ہی سچا ہے تو پھر اپنے مذہب کے لاکھوں لوگوں میں سے کم از کم کسی ایک ایسے انسان کو سامنے لاکر دکھائیں جو بغیر کیمیکل استعمال کئے آگ میں داخل ہوجائے اور جلنے سے محفوظ رہے کیونکہ آگ ایک فطرت ہے جو صرف اللہ کاحکم مانتی ہے جس نے اس کائنات کو تخلیق کیا ۔

اگر کسی مذہب کا کم ازکم کوئی ایک پیروکار بھی آگ میں نہیں جلے گا تو یہ اسکے مذہب کے سچے اور صحیح ہونے پرواضح ثبوت ہوگالیکن اگر کسی بھی مذہب سے کوئی ایک پیروکار بھی سامنے نہیں آیا تو یہ اس بات کا ثبوت ہوگا کہ ایسے تمام مذاہب خالق کائنات کے نزدیک منسوخ و باطل ہیں۔

اگر غیرمسلم اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ ہم مسلمانوں میں سے کم از کم کوئی ایک ایسا مسلمان سامنے آئے جو بغیر کیمیکل استعمال کئے آگ میں داخل ہوجائے اور نہ جلے تو ہم ایسا کرنے کیلئے تیار ہیں مگر شرط یہ ہوگی کہ غیرمسلم اسلام کو دل سے قبول کریں گے کہ یہ ایک سچا اور صحیح مذہب ہے۔

لیکن اگر تمام غیر مسلم اپنے مذہب کے کسی ایک غیرمسلم کو بھی سامنے نہیں لاسکے اور مسلمانوں سے بھی اس بات کا تقاضہ نہیں کرتے تو پھر یہ اس بات کا کھلاثبوت ہوگا کہ غیر مسلم یقیناًاس بات کو جانتے ہیں کہ ان کا مذہب منسوخ و باطل اور اسلام ہی سچا اور صحیح مذہب ہے۔

اس لئے میں تمام مذاہب کے غیرمسلم پیشواؤں اورپیروکاروں سے درخواست کرتا ہوں کہ اگر وہ میرے چیلنج کوپورا کرنے میں ناکام ہوجائیں تو پھراپنے مذہب کو چھوڑ کر اسلام میں داخل ہوجائیں ورنہ وہ ہمیشہ کیلئے جہنم میں جائیں گے۔


اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں:

تلاش کریں

Natural, Neutral and Irrefutable Proofs on Truth of Islam
کتاب ڈاون لوڈ کریں

Shah Yaqeeq Baba